اداکارہ عظمیٰ خان نے ان پر تشدد کے خلاف درج مقدمہ واپس لے لیا
اداکارہ
عظمیٰ خان نے ان پر تشدد کے خلاف درج مقدمہ واپس لے لیا
ادا
کارہ عظمیٰ خان نے ان کے گھر میں گھس کر ان پر اور ان کی بہن پر تشدد کرنے والی 3 خواتین
اور ان کے مسلح گارڈز کے خلاف درج مقدمہ واپس لے لیا ہے۔
قومی
میڈیا کے مطابق عظمیٰ خان کی لیگل ٹیم نے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں فریقین کے مابین تنازع
حل ہونے کے بعد تمام مقدمات واپس لیے جارہے ہیں۔ تاہم اس سمجھوتے کی ابھی تک کوئی دستاویزات
سامنے نہیں آئی ہیں۔
واضح
رہے کہ اداکار عظمیٰ خان نے چند خواتین کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا جن کے بارے میں
اداکارہ کا دعویٰ تھا کہ وہ بزنس ٹائیکون ملک ریاض کی بیٹیاں ہیں اور 27 مئی کو انہوں
نے مسلح گارڈز کے ہمراہ ان کے گھر میں گھس کر اشتعال انگیزی کی تھی، سوشل میڈیا پر
مذکورہ واقعہ کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی۔


No comments