پیپلز پارٹی کے رہنما غلام مرتضی بلوچ انتقال کرگئے، وجہ کورونا وائرس
پیپلز
پارٹی کے رہنما غلام مرتضی بلوچ انتقال کرگئے، وجہ کورونا وائرس
پاکستان
کے صوبہ سندھ کے وزیر انسانی تصفیہ اور پیپلز پارٹی ضلع ملیر کے صدر غلام مرتضی بلوچ
منگل 2جون کو انتقال کر گئے ہیں۔ گزشتہ ماہ 14مئی کو غلام مرتضی بلوچ کے کورونا ٹیسٹ
کی رپورٹ مثبت آئی تھی۔
وزیراعلی
سندھ مراد علی شاہ نے مرتضیٰ بلوچ کی وفات پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا
انتقال کورونا کے باعث ہوا ہے۔
— SenatorMurtaza Wahab (@murtazawahab1) June 2, 2020
اسی
طرح وزیر تعلیم سندھ نے اپنے ایک بیان میں اور سندھ حکومت کے ترجمان مرتضی وہاب نے
ٹوئٹر پر غلام مرتضی بلوچ کی وفات پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے انکے انتقال کی وجہ کورونا
وائرس ہی بتائی ہے۔
یاد
رہےکہ غلام مرتضی بلوچ نے 14 مئی کو ٹوئٹر پر کورونا وائرس سے متعلق بتاتے ہوئے عوام
سے دعا کی اپیل کی تھی۔
ملیر مین کرونا کے خلاف لڑائی لڑتے ہوئے کرونا ٹیسٹ پازیوٹو آگیا تمام دوستون سے جلد صحتیابی کے لئےدعا کی درخواست ہے @BBhuttoZardari @MuradAliShahPPP @SyedNasirHShah @SaeedGhani1 pic.twitter.com/UBH80q1Q9X— Minister H G Murtaza Baloch (@HMurtazaBaloch) May 14, 2020
جس
کے بعد 23 مئی کو طبیعت بگڑنے پر انہیں کراچی کے نجی ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا، جہاں
وہ جانبر نہ ہو سکے۔
منگل
کے روز ہی صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی
و جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما منیر خان اورکزئی بھی انتقال کر گئے ہیں۔
منیر
اورکزئی اپریل کے اواخر میں کورونا وائرس سے متاثر ہوئے تھے جس پر انہیں 24 اپریل کو
حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں داخل کروایا گیا تھا جہاں سے صحت یاب ہونے کے بعد 7
مئی کو وہ ہسپتال سے ڈسچارج کردیئے گئے تھے۔
بعدازاں
15 مئی کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے دوران ان کی طبیعت بگڑ گئی تھی جس کے بعد
انہیں فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا تھا۔
منیر
اورکزئی طویل عرصے سے عارضہ قلب میں مبتلا تھے اور 2012 میں انہوں نے ہارٹ اٹیک کا
سامنا بھی کیا تھا۔



No comments