تازہ ترین

نسل پرستی کرکٹ میں بھی ہے،کرس گیل

نسل پرستی کرکٹ میں بھی ہے،کرس گیل





ویسٹ انڈین کرکٹر اور نامور بلے باز کرس گیل نے کہا ہے کہ نسل پرستی صرف فٹبال میں ہی نہیں بلکہ کرکٹ میں بھی ہے۔ یہ بات انہوں نے امریکہ میں سیاہ فام شہری جارج فلائڈ کے قتل کے بعد ان کے حق میں احتجاج کرتے ہوئے کہی ہے۔

 کرس گیل کا کہنا تھا کہ اور لوگوں کی کی طرح سیاہ فاموں کی زندگی بھی اہمیت رکھتی ہے، سیاہ فام لوگوں کو بے وقوف سمجھنا چھوڑ دیں۔انہوں نے انکشاف کیا کہ میں نے دنیا بھر میں سفر کیا اور سیاہ فام ہونے کی وجہ سے مجھے نسل پرستانہ جملوں کا سامنا کرنا پڑا۔

 کرس گیل کی طرح ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر نے ٹوئٹس میں اس قتل پر احتجاج کیا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ اگر اس وقت دنیائے کرکٹ رنگ کی بنیاد پر کی جانے والی ناانصافی کے خلاف یکجا نہیں ہوتی آپ بھی اس مسئلے کا حصہ ہیں۔


انہوں نے کہا کہ کیا انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اور دیگر کرکٹ بورڈ نہیں دیکھ رہے کہ مجھ جیسے لوگوں کے ساتھ کیا ہو رہا ہے؟ کیا آپ مجھے جیسوں سے ہونے والی سماجی ناانصانی کے خلاف آواز بلند نہیں کریں گے، یہ صرف امریکہ کا مسئلہ نہیں، یہ سیاہ فاموں کے ساتھ روزانہ کی بنیاد پر ہو رہا ہے اور اب خاموش رہنے کا وقت نہیں۔

ڈیرن سیمی کا مزید کہنا تھا کہ سیاہ فام لوگ ایک عرصے سے مشکلات سے دوچار ہیں۔

No comments