تازہ ترین

پاکستان میں کورونامتاثرین کی تعداد 1لاکھ76ہزار سے متجاوز


پاکستان میں کورونامتاثرین کی تعداد 1لاکھ76ہزار سے متجاوز



پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد 1لاکھ 76ہزار6سو 17ہو چکی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سینٹر کے  اب تک کے اعدادوشمار کے مطابق اس وائرس سے ملک بھر میں مجموعی طورپر 3ہزار5سو1اموات ہو چکی ہیں۔تاہم اس وباء سے67 ہزار8سو92 افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔




نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4ہزار9سو51 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ119اموات ہوئی ہیں۔اس وقت ملک بھر میں 1لاکھ5ہزار2سو24افراد زیراعلاج ہیں جن میں سے 111کی حالت تشویش ناک ہے۔




این سی او سی کے مطابق سندھ میں کورونا سے متاثرہونے والوں کی تعداد67 ہزار 353، پنجاب میں 65 ہزار 739، خیبرپختونخوا 21 ہزار 444، بلوچستان 9 ہزار 328، اسلام آباد 10 ہزار 662، آزادکشمیر 813 اور گلگت بلتستان میں 1 ہزار 278ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 1 ہزار407 افراد جاں بحقہ ہو چکے ہیں۔سندھ میں1 ہزار48، خیبرپختونخوا میں 808، اسلام آباد میں 98، گلگت بلتستان میں 21، بلوچستان میں 100 اورآزاد کشمیر میں 19 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔

No comments