تازہ ترین

ملالہ نے آکسفورڈیونیورسٹی سے تعلیم مکمل کر لی

ملالہ نے آکسفورڈیونیورسٹی سے تعلیم مکمل کر لی




دنیا کی کم عمر ترین نوبل انعام یافتہ تعلیمی و سماجی رہنما ملالہ یوسف زئی نے 22 سال کی عمر میں آکسفورڈ یونیورسٹی سے تعلیم مکمل کرلی ہے۔ملالہ نے اگست 2017 میں آکسفورڈ یونیورسٹی میں داخلہ لیا تھااورفلسفہ، سیاست اورمعاشیات کے مضامین کا انتخاب کیا تھا۔ملالہ یوسف زئی نے 17 سال کی عمر میں امن کا نوبل انعام حاصل کیا تھا۔ اس کے علاوہ انہوں نے کم عمری میں متعدد نمایاں اعزاز اور ایوارڈز بھی اپنے نام کیے ہیں۔




رواں برس کوروناوائرسکی وجہ سے ان کی یونیورسٹی سمیت دنیا کی بڑے یونیورسٹیز نے گریجوئیشن کی تقریبات کا انعقاد نہیں کیا۔جس وجہ سے رواں ماہ کے آغاز میں ویڈیو سٹریمنگ ویب سائٹ یوٹیوب نے اپنی خصوصی مہم (کلاس 2020) شروع کی تھی۔یہ مہم کورونا کی وجہ سے یونیورسٹیز کی جانب سے گریجوئیشن تقریبات منعقد نہ کرپانے پر شروع کی گئی تھی۔

یوٹیوب کی اس مہم کے تحت ملالہ یوسف زئی نے بھی کلاس 2020 کے لئے اپنا ویڈیو پیغام ریکارڈ کروایا تھا اور یوٹیوب نے ملالہ کے ویڈیو پیغام کو 8 جون کو ٹوئٹ کرتے ہوئے انہیں گریجوئیشن مکمل کرنے پر مبارک باد بھی دی تھی۔

یوٹیوب کی جانب سے ملالہ یوسف زئی کو گریجوئیشن مکمل کرنے کی مبارک باد دیے جانے کے بعد پاکستانی میڈیا میں ملالہ یوسف زئی کے گریجوئیشن مکمل کرنے کی خبریں چلیں تو نوبل انعام یافتہ سماجی رہنما نے وضاحت کی تھی کہ ابھی انہیں مزید 4 امتحانات دینے ہیں۔تاہم 8 جون کی ٹوئٹ کے11 دن بعد ملالہ نے ایک اور ٹوئٹ میں بتایا کہ انہوں نے فلسفہ، سیاست اور معاشیات کی اپنی ڈگری حاصل کرلی۔ڈگری مکمل کرنے پر دنیا بھر سے عالمی شخصیات نے انہیں مبارک باد دی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔



ملالہ یوسف زئی نے اپنے گھروالوں کے ساتھ ڈگری مکمل ہونے پر جشن منانے کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس بات کا پتہ نہیں کہ وہ مستقبل میں کیا کرنے جا رہی ہیں، تاہم کچھ دن تک وہ خوب آرام کریں گی اور نیٹ فلیکس پر وقت گزاریں گی۔

No comments