پاکستان میں کورونامتاثرین کی تعداد 1لاکھ71ہزار سے متجاوز
پاکستان میں کورونامتاثرین کی تعداد 1لاکھ71ہزار سے متجاوز
پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد 1لاکھ 71ہزار6سو 66ہو
چکی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سینٹر کے اب تک کے اعدادوشمار کے مطابق اس وائرس سے ملک
بھر میں مجموعی طورپر 3ہزار3سو82اموات ہو چکی ہیں۔تاہم اس وباء سے 63 ہزار 5سو4
افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں گزشتہ
24 گھنٹوں کے دوران 6ہزار6سو4 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 153ریکارڈاموات ہوئی
ہیں۔اس وقت ملک بھر میں 1لاکھ 4ہزار 7سو 80 افراد زیراعلاج ہیں جن میں سے 111کی
حالت تشویش ناک ہے۔
این سی او سی کا کہنا ہے کہ سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد سب
سے زیادہ ہوچکی ہے جہاں65ہزار163، پنجاب میں64ہزار126،خیبر پختونخوا میں20ہزار790،بلوچستان
میں9ہزار162،اسلام آبادمیں10ہزار279، گلگت میں1253،آزاد کشمیرمیں803 کوروناکیسز رپورٹ
ہوئے۔


No comments