تازہ ترین

جارج فلوئیڈ کی آخری رسومات ، ہزاروں افراد کی شرکت


جارج فلوئیڈ کی آخری رسومات ، ہزاروں افراد کی شرکت




امریکہ میں پولیس کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے افریقی نژاد شہری جارج فلوئیڈ کوامریکی  ریاست ٹیکساس کے آبائی شہر ہیوسٹن کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے اسی قبرستان میں ان کی والدہ بھی دفن ہیں۔تدفین میں ہزاروں سوگواروں نے بھی شرکت کی۔

جارج کی میت کو پولیس کے پہرے میں سفید گھوڑوں والی بگھی پر ہیوسٹن کے نواحی شہر پرل لینڈ کے اس قبرستان تک لایا گیا۔تدفین سے قبل ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے فلوئیڈ کے اہل خانہ سے ملاقات بھی کی تھی جبکہ جو بائیڈن نےتدفین کے موقع پر ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے شرکت کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ وقت آ گیا ہے کہ امریکہ میں نسلی ناانصافی کو ختم کیا جائے۔

No comments