تازہ ترین

کورونا وائرس کے خلاف گورنر سندھ نے اپنا پلازما عطیہ کردیا

کورونا وائرس کے خلاف گورنر سندھ نے اپنا پلازما عطیہ کردیا





گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کورونا وائرس کے متاثرین کی مدد کے لئے اپنا پلازما عطیہ کردیا ہے۔ یاد رہے کہ عمران اسماعیل کورونا وائرس کا شکار ہوئے تھے اور چند روز قبل ہی صحت یاب ہوئے ہیں۔

ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق نیشنل انسٹیٹیوٹ آف بلڈ ڈیزیزز کے سربراہ ڈاکٹر طاہر شمسی نے اس عمل کی نگرانی کی۔

اس موقع پر گورنر سندھ کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے دیگر افراد سے بھی پلازما عطیہ کرنے کی اپیل کی۔ جبکہ عمران اسماعیل نے اس طریقہ علاج پرڈاکٹر طاہر شمسی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ مبارک باد کے مستحق ہیں۔

دوسری جانب ڈاکٹر طاہر شمسی کا کہنا ہے کہ پلازما کے طریقہ علاج سے 80 فیصد لوگ وینٹی لیٹر پر جانے سے محفوظ رہتے ہیں۔

No comments