تازہ ترین

ايرانی سائنسدان امريکی قید سے بری ہونے بعد ملک بدر

ایرانی سائنسدان امریکی قید سے بری ہونے کے بعد ملک بدر

 
ايرانی سائنسدان سیروس اصغری  کو امريکہ ميں رہا کیے جانے کے بعد ملک بدر کر دیا گیا ہے۔سیروس پر اپریل 2016 میں تجارت کے بارے خفیہ معلومات اور اہم راز چوری کرنے کا الزام عائد کیا گیاتھا تاہم گذشتہ برس امریکی ریاست اوہایو کے ایک جج نے انہیں بری کر دیا تھا۔ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنی انسٹا گرام پوسٹ اور ٹوئٹ کے ذریعے اس بات کی تصدیق کی کہ سیروس فلائٹ سے ایران واپس آرہے ہیں، ہم ان کی بیوی اور اہلخانہ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔







سیروس اصغری ایران کی شریف یونیورسٹی میں پروفیسر تھے اور ان پر الزام تھا کہ انہوں نے کیس ویسٹرن ریزرو یونیورسٹی سے خفیہ تحقیقی معلومات چرائی۔سیروس رواں برس  اپريل ميں کورونا وائرس کا ہو گئے تھے جس کے بعد حکام کی جانب سے انہيں ملک بدر کیا گیا ہے۔


واضح رہے کہ ایرانی سائنسدان کی رہائی ایک ایسے موقع پر ہوئی ہے جب ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی انتہا پر پہنچی چکی ہےاور امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کی جانب سے ایران پر پابندیاں لگانے کا سلسلہ جاری ہے۔

No comments