تازہ ترین

کیاواقعی گرم موسم کوروناوباکے خلاف مددگار ہے؟


کیاواقعی گرم موسم کوروناوباکے خلاف مددگار ہے؟ 



کورونا وائرس کی وباء سرد موسم میں پھیلنا شروع ہوئی تھی اور چند حلقوں میں یہ تاثر تھا کہ گرم موسم کے آتے ہی نزلہ زکام کی طرح کورونا وائرس بھی ختم ہو جائے گا۔ مگر پاکستان میں مئی جون جیسے شدید گرم مہینوں میں بھی کورونا کے کیسز میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

اسطرح سے یہ بات توطے ہے کہ گرم موسم کوڈ19کے پھیلنے کو روک تو نہیں سکتا لیکن جریدے فزکس آف فلوئیڈز میں شائع تحقیق کے مطابق گرم موسم مختلف جگہوں یا اشیاء پر موجود اس وائرس کے ذرات کی زندگی مختصر کرنے یا ذرات کو جلد ختم کرنے کے لئے مددگار ہے۔

جیسا کہ یہ بات عام فہم ہے کہ کورونا وائرس سے متاثرہ شخص جب کھانسی کرتا یا چھینک مارتا ہے تو بہت سے ذرات قریبی اشیا کی سطح اور کپڑوں پر گرجاتے ہیں، بہت چھوٹے ذرات ہوا میں معطل ہوجاتے ہیں۔ جو کسی بھی صحت مند شخص کو متاثر کر سکتے ہیں۔

جریدے کے مطابق مختلف درجہ حرارت کے 6 شہروں نیویارک، شکاگو، لاس اینجلس، میامی، سڈنی اورسنگاپور میں تحقیق کے ذریعے صحت مند لوگوں کے منہ سے نکلے ذرات کے خشک ہونے کا دورانیہ جانچا گیا۔ تاکہ کوڈ 19کی شرح کا موازنہ ان ذرات کے خشک ہونے کے وقت سے کیا جائے۔

محققین نے دریافت کیا کہ جن شہروں میں کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا وہاں ذرات کے خشک ہونے کا وقت زیادہ طویل تھا۔

تحقیق کے مطابق مرطوب یا نمی والے ماحول میں خشک آب و ہوا کے مقابلے میں مختلف اشیا کی سطح پر وائرس کی زندگی 5 گنا زیادہ بڑھ جاتی ہے، جبکہ زیادہ درجہ حرارت وائرس کو زیادہ جلد ختم کرتا ہے۔

No comments