ذاتی حیثیت سے کورونا ٹیسٹ کروایا جو منفی آیا ہے، کرکٹر محمد حفیظ
ذاتی حیثیت سے کورونا ٹیسٹ کروایا جو منفی آیا ہے، کرکٹر محمد حفیظ
پاکستان
کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ نے اپنی ایک ٹوئٹ میں بتایا ہے کہ کورونا ٹیسٹ مثبت
آنے کے بعد انہوں نے اطمینان کیلئے ذاتی حیثیت سے اپنا اور اہلخانہ کے ٹیسٹ کروائے
جو منفی آئے ہیں۔
یہ خبربھی
پڑھیں:مزید7کرکٹرزکے کورونا ٹیسٹ مثبت
After Tested positive COVID-19 acc to PCB testing Report yesterday,as 2nd opinion & for satisfaction I personally went to Test it again along with my family and here I along with my all family members are reported Negetive Alham du Lillah. May Allah keep us all safe 🤲🏼 pic.twitter.com/3WKOkXisdp— Mohammad Hafeez (@MHafeez22) June 24, 2020
واضع
رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا تھا کہ دورہ انگلینڈ کیلئے نامزدکھلاڑیوں
میں سے7کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جن میں فخر زمان، عمران خان، کاشف بھٹی، محمد حفیظ، محمد
حسنین، محمد رضوان اور وہاب ریاض شامل ہیں۔
تاہم
حفیظ کی جانب سے کی گئی اس ٹوئٹ پر ابھی تک پاکستان کرکٹ بورڈ کا کوئی ردعمل سامنے
نہیں آیا۔


No comments