تازہ ترین

سیاحت کے شعبے کو بھی کھول دیں گے،وزیراعظم عمران خان


سیاحت کے شعبے کو بھی کھول دیں گے،وزیراعظم عمران خان





پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ایس او پیز طے کر کے سیاحت کے شعبے کو بھی کھولا جائے گا۔

وزیراعظم نے سیاحت کوبحال کرنے کی ایک وجہ یہ بھی بتائی کہ پاکستان کے ایسے علاقے جہاں گرمیوں کےصرف 3 سے 4 مہینے ٹووراِزم ہوتا ہے، اور سیاحت وہاں کے لوگوں کے روزگار کا ذریعہ بھی ہے، اگر گرمیوں میں سیاحت کو بحال نہ کیا گیا تو پاکستان میں سیاحتی مقامات کے لوگ سردیوں میں مزید مشکلات کا شکار ہو سکتے ہیں۔



عمران خان نے کہا کہ گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کی حکومتیں اس حوالے سےضابطہ کار طے کریں گی تاکہ وہ ٹورازم کو بھی اجازت دے سکیں، انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں چند مخصوص شعبے بند رہیں گے بقیہ کھول دئیے جائیں گے۔

No comments