کورونا کے مریضوں سے زیادہ پیسے لینے پر پنجاب کے 8نجی ہسپتالوں کو نوٹس
کورونا
کے مریضوں سے زیادہ پیسے لینے پر پنجاب کے 8نجی ہسپتالوں کو نوٹس
پنجاب
ہیلتھ کیئر کمیشن نے کورونا کے مریضوں سے رواں سال فروری میں مقرر کردہ نرخوں سے زیادہ
رقم وصول کرنے پر 8نجی ہسپتالوں کو نوٹسز جاری کر دیئے ہیں۔
ابلاغی
ادارے ڈان نیوز سے حاصل کی گئی معلومات کے مطابق جن ہسپتالوں کو نوٹسز جاری کئے گئے
ہیں ان میں لاہور سے اتفاق ہسپتال، فاطمہ میموریل، اکرم میڈیکل کمپلیکس، مسعود ہسپتال،
لاہور کیئراور اے وی سینا ہسپتال جبکہ ملتان سے بختاور امین ٹرسٹ اینڈ میڈی کیئر شامل
ہیں۔
نوٹس
میں ان ہسپتالوں کی انتطامیہ کو حکومت کی ہدایت
پر عمل کرنے کےلئے 24گھنٹوں کی مہلت دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ نجی ہسپتال ریٹ لسٹ ناصرف
اپنی ویب سائٹس پرجاری کریں بلکہ ہسپتال کی نمایاں جگہوں پر بھی آویزاں کریں۔
کمیشن
نے ہدایت کی ہے کہ نجی اسپتال لسٹ میں روم، آئسولیشن وارڈز اور وینٹی لیٹرز چارجز
آویزاں کرنے کے پابند ہوں گے جبکہ ایکٹیمرا انجکشن رکھنے والے نجی اسپتال اس کی قیمت
بھی آویزاں کریں۔


No comments