تازہ ترین

سفارت کاروں پر جاسوسی کے الزام پر پاکستان کا بھارت سے احتجاج


سفارت کاروں پر جاسوسی کے الزام پر پاکستان کا بھارت سے احتجاج



بھارت کی جانب سے جاسوسی کے الزام لگا کر 2پاکستانی سفارتکاروں کو ملک بدر کرنے پر پاکستان کی جانب سے بھارت سے احتجاج کیا گیا ہے۔نئی دہلی میں پاکستان کے ناظم الامورکو وزارت خارجہ طلب کیا گیا اور احتجاجی مراسلہ دیا گیا۔ جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے دونوں سفارتکار بھارت کی سلامتی کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔


دوسری جانب ترجمان وزارت خارجہ عائشہ فاروقی کا کہنا ہے کہ بھارت کا ایساکرنا سوچے سمجھے منصوبے اورپاکستان کے خلاف پراپیگنڈا مہم کا حصہ ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ پاکستان ان بے بنیاد الزامات کو مسترد کرتا ہے جبکہ بھارت کی یہ حرکتیں ویانا کنونشن کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن نے ہمیشہ عالمی قوانین کے تحت اپنی حدود قیود کے اندر رہ کرکام کیا ہے۔ بھارت اپنی ان حرکتوں سے دونوں ملکوں میں سفارتی گنجائش کو مزید محدود کرتا جارہا ہے۔


یاد رہے کہ نئی دہلی میں بھارت کی جانب سے  سفارتی مشن کے 2 اہلکاروں کو حراست میں لیا گیا اور بے بنیاد الزامات تسلیم کرنے پر مجبور کیا گیا۔ انہیں پاکستانی ہائی کمیشن کی مداخلت پر رہا تو کردیا لیکن ناپسندیدہ شخصیات قراردے کر 24 گھنٹے میں ملک سے نکل جانے کا حکم دیا گیا ہے۔

No comments