تازہ ترین

سرفراز بگٹی کا قافلہ حادثے کا شکار، 5لیویزاہلکار جاں بحق

سرفراز بگٹی کا قافلہ حادثے کا شکار، 5لیویزاہلکار جاں بحق



سابق صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کے قافلے میں شامل گاڑی اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 5 لیویز اہلکارجاں بحق جبکہ  2 زخمی ہوگئے ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر لورلائی سلیم خان کا کہنا ہے کہ سرفراز بگٹی اہلخانہ کے ساتھ ڈیرہ غازی خان سے ڈیرہ بگٹی جا رہے تھے جب قافلے میں شامل ایک گاڑی اور ٹرک کے درمیان تصادم ہوا تاہم حادثے میں میر سرفراز بگٹی اور اہلخانہ محفوظ رہے۔حادثے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔

No comments