صنم ماروی نے ایک دن کیلئے گلوکاری کو خیرباد کہا
صنم ماروی نے ایک دن کیلئے گلوکاری کو خیرباد کہا
معروف صوفی گلوکارہ صنم ماروی نے 23جون کو گھریلو تنازعات کے
بعد گلوکاری چھوڑنے کا اعلان کیا تھا، تاہم آج یعنی 24جون کوانہوں نے سنگنگ میں واپسی
کا اعلان کیا ہے۔
واضع رہے کہ گزشتہ دنوں صنم ماروی کی سوتیلی بہن گلوکارہ ریشماں
پروین نے 2منٹ کے مختصر ویڈیو بیان میں ان کے خلاف سنگین الزامات لگائے ہیں۔
صنم کی بہن نے
22جون کو سندھی زبان میں جاری ویڈیو پیغام میں بتایا ہے کہ صنم ماروی نے گارڈز کے ساتھ
گھر میں گھس کر تشدد کا نشانہ بنایا اور قتل کی دھمکیاں دی، کیونکہ وہ انکی تیسری شادی
سے متعلق باتیں جانتی ہیں۔
ریشماں پروین کا دعویٰ تھا کہ صنم ماروی نے حامد خان سے فروری
میں خلع کے بعد کبیب نواز نامی لڑکے سے شادی کی ہے۔
جس کے بعد صنم ماروی نے کہاتھا کہ خاندانی جھگڑے سامنے آنے کے
بعد سندھ میں مداح انکی کردار کشی کر رہے ہیں اور وہ مزید گلوکاری نہیں کرنا چاہتیں،
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اب سندھ کوکوئی بھی شاہ، سچل اور سامی کو گانےوالا گلوکار نہیں
ملے گا۔ اب سندھ کی زمین کسی اچھے گلوکار کے لئے ترس جائے گی۔
صنم کے اس بیان کے بعد بعض مداح ان سے شدید ناراض دکھائی دیئے،
مداحوں کا کہنا ہے کہ صنم ماروی کو شہرت بھی سندھ کے لوگوں نے ہی دی۔
جس کے بعد گلوکارہ نے ایک ویڈیو جاری کرکے سندھ کے تمام مداحوں
سے اپنے رویے پر معافی بھی مانگی اور مداحوں کو منانے کیلئے انہوں نے گلوکاری کرنے
کااعلان بھی کیا۔
وضاحتی ویڈیو میں صنم ماروی اپنے خاندانی معاملات بتائے اور
کہا کہ شوہر سے خلع کے بعد انہوں نے تاحال اپنے بچوں کو نہیں دیکھا، سندھ کے عوام نے
ان کا بیان سنے بغیر ہی ان پر تنقید کرنا شروع کردی، جس وجہ سے انہوں نے غصے میں آکر
موسیقی چھوڑنے کا اعلان کیاتھا۔


No comments