وزیراعظم عمران خان کی بھارت کو معاونت کی پیشکش
وزیراعظم عمران خان کی بھارت کو معاونت کی پیشکش
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے بھارت کو غریب گھرانوں میں
نقد رقم کی منتقلی کے پروگرام یعنی احساس پروگرام کے سلسلے میں بھارت کو معاونت فراہم
کرنے کی پیشکش کی ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں۔بھارت اپنی ناکامیوں سے توجہ ہٹانے کیلئے پاکستان کے خلاف بیان بازی کر رہا ہے۔وزیرخارجہ
انہوں نے بذریعہ ٹوئٹ ایک رپورٹ کا حوالہ دیا جو کہ لاک ڈاؤن
کے باعث بھارت میں ہونے والے جانی اور معاشی نقصان سے متعلق ہے۔
Our govt successfully transferred Rs. 120 billion in 9 weeks to over 10 million families in a transparent manner to deal with the COVID19 fallout on the poor.— Imran Khan (@ImranKhanPTI) June 11, 2020
عمران خان نے کہا کہ اس رپورٹ کے مطابق بھارت میں 34 فیصد گھرانے
مدد فراہم نہ کرنے کی صورت میں ایک ہفتے سے زیادہ زندہ رہنے کے قابل نہیں ہوں گے۔ ہماری
حکومت نے 9 ہفتوں کے دوران ایک کروڑ خاندانوں کواحساس کیش پروگرام کے ذریعے 120 ارب
روپے کی نقد رقم شفاف طریقے سے فراہم کی ہے، اور اس پروگرام کو بین الاقوامی طو رپر
سراہا گیا۔ لہذا ہم اس طرح کے پروگرام کے لئے بھارت کی معاونت کے لئے تیار ہیں۔
یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے کورونا وائرس سے معاشی طور
پر بری طرح متاثرہ ہونے والے ورکرز اور دیہاڑی دار مزدوروں کے لیے گزشتہ ماہ "احساس
ایمرجنسی کیش پروگرام" کا آغاز کیا تھا۔


No comments