تازہ ترین

پاکستان میں کورونامتاثرین کی تعداد2لاکھ9ہزار سے بڑھ گئی

پاکستان میں کورونامتاثرین کی تعداد2لاکھ9ہزار سے بڑھ گئی



پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد2لاکھ9ہزار3سو37ہو چکی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سینٹر کے  اب تک کے اعدادوشمار کے مطابق اس وائرس سے ملک بھر میں مجموعی طورپر4ہزار3سو4اموات ہو چکی ہیں۔تاہم اس وباء سے98ہزار5سو3افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران2ہزار8سو25 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ137اموات ہوئی ہیں۔اس وقت ملک بھر میں 1لاکھ6ہزار5سو30افراد زیراعلاج ہیں جن میں سے2689کی حالت تشویش ناک ہے۔
این سی او سی کے سرکاری اعدادو شمار کے مطابق اس وقت کورونا متاثرین کی سب سے زیادہ تعداد صوبہ سندھ میں ہے جہاں اب تک81 ہزار985 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ پنجاب میں75ہزار501،خیبر پختونخوا میں 26 ہزار115،بلوچستان میں 10ہزار 426، اسلام آباد میں 12ہزار 775، گلگت بلتستان میں1ہزار 470 اورآزاد کشمیر میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد1 ہزار65 ہوگئی ہے۔

No comments