تازہ ترین

چین کورونا بحران کو اپنے فائدے کیلئے استعمال کر رہا ہے، امریکہ وزیر خارجہ


چین کورونا بحران کو اپنے فائدے کیلئے استعمال کر رہا ہے، امریکہ وزیر خارجہ



امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے چین پر تنقید کرتے ہوئے الزام لگایا کہ کورونا وائرس سے جاری بحران کو چین اپنے مفاد کیلئے استعمال کر رہا ہے ۔لندن میں وزیراعظم بورس جانسن اور وزیر خارجہ ڈومنک راب سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ چین ہانگ کانگ پر اپنا دھونس جمانا بند کرے، امریکی وزیر خارجہ نے ہانگ کانگ سے متعلق چین کے نئے متنازعہ سکیورٹی قانون کے خلاف برطانیہ کے موقف کی تاعید بھی کی۔مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ چین ہانگ کانگ پر  اپنی گرفت مضبوط کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

No comments