برازیل میں کورونا وائرس پھیلاؤ میں تیزی
برازیل میں کورونا وائرس پھیلاؤ میں تیزی
لاطینی امریکہ کے ملک
برازیل میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔اس وائرس کی وجہ سے
اب تک برازیل بھر میں ہلاکتوں کی تعداد80ہزار493 تک جا پہنچی ہے۔ملک کی وزارت صحت کا
کہنا ہے کہ برازیل بھر میں کورونا وائرس کے متاثریں کی تعداد21لاکھ 29 ہزار 53ہو
چکی ہے۔
ماہرین کے مطابق کورونا ٹیسٹ کی تعدادمحدود اور سہولیات کی
کمی کے باعث خدشہ ہے کہ برزایل میں کورونا متاثرین کی تعدادموجودہ تعداد سے زیادہ ہو
سکتی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس وباء سے متاثرہ افراد کے 7ہزار 408 نئے کیسز
آئے ہیں جبکہ 242اموات ہوئی ہیں۔


No comments