تازہ ترین

سائنسی لحاظ سے ذوالحج کا چاند نظر آچکا ہے، فواد چوہدری


سائنسی لحاظ سے ذوالحج کا چاند نظر آچکا ہے، فواد چوہدری




وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادچوہدری کا کہنا ہے کہ رویت ایپلی کیشن پر دیکھیں چاند نظر آ جائے گا، فواد چوہدری نے کہا کہ سائنسی لحاظ سے چاند نظر آ چکا ہے مگر یہ لوگ کہتے ہیں کہ بادلوں کی وجہ سے چاند نظر نہیں آیا، جب بادل ہیں تو چاند کہاں سے نظر آئے گا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ علمائے کرام پہلے یہ طے کر لیں کہ ٹیکنالوجی ہلال ہے یا حرام، اگر گھڑی نمازوں کا وقت بتا سکتی ہے تو چاند ٹیکنالوجی کے حساب سے کیوں نہیں دیکھا جاسکتا؟

فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ عید سے پہلے کمیٹی بنا کر رویت کے معاملات حل کر لئے جائیں گے۔

یاد رہے کہ آج یعنی 21 جولائی کو ذولحج کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں ہوا تھا۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن کا کہنا تھا کہ ملک کے کسی بھی حصے سے چاند نظر آنے کی شہادت نہیں ملی، لہذا عیدالاضحیٰ یکم اگست بروز ہفتہ ہوگی۔

No comments