کرکٹر اسد رؤف کا کورونا ٹیسٹ دوبارہ مثبت آگیا
کرکٹر حارث رؤف کا کورونا ٹیسٹ دوبارہ مثبت آگیا
پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف کا کورونا وائرس کا
ٹیسٹ دوبارہ سے مثبت آگیا ہے۔ جس کے بعد انہیں خصوصی گاڑی کے ذریعے لاہو ر سے واپس
اسلام آباد بھجوا دیا گیا ہے۔ تاہم اطلاعات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کا میڈیکل
پینل ان سے رابطے میں رہے گا اور دس روز بعد دوبارہ ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کرے گا۔
واضع رہے کہ حارث رؤف دورہ انگلینڈ کے لئے پاکستان کے 29
رکنی سکواڈ میں شامل تھے، اور وہ واحد کھلاڑی ہیں جو ابھی تک اس مہلک وباء میں
مبتلا ہیں۔ انگلینڈ کے خلاف قومی کرکٹ ٹیم کے سکواڈ میں شامل کئے گئے 29 کھلاڑیوں
میں سے 27 کرکٹرز اس وقت انگلینڈ میں موجود ہیں ۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا مکمل حال
پاکستان انگلینڈ میں 3 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹونٹی میچز پر مشتمل
سیریز کھیلے گا، قومی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت اظہر علی جبکہ ٹی ٹونٹی ٹیم کی کپتانی
بابراعظم کر رہے ہیں۔ جاری کردہ شیڈول کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان پہلا ٹیسٹ
میچ اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر میں 5 اگست گو کھیلا جائے گا۔
اسی طرح سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ ایجزبائول ہیمپشائر میں 13 اگست کو
جبکہ تیسرا میچ بھی ایجزبائول
ہیمپشائر ہی میں 21 اگست کو کھیلا جائے گا۔ دونوں ملکوں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچز 28 اگست، 30 اگست اور یکم
ستمبر کو اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر میں کھیلے جائیں گے۔
اس وقت انگلینڈ کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز کے ساتھ سیریز کھیل رہی
ہے، جس کے بعد وہ آئرلینڈ کے ساتھ بھی میچز کھیلے گی۔ یعنی پاکستان سے سیریز کے
قبل انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی ویسٹ انڈیز اور آئر لینڈ سے بھی سیریز شیڈول ہے۔ انگلش
کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ٹوم ہیرسن کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ وہ وہ پاکستان، ویسٹ انڈیز اور آئرلینڈ کے حکام کے
شکر گزار ہیں جنہوں نے انگلینڈ میں کرکٹ بحالی کے لئے اپنا کردار ادا کیا۔
اگر پاکستان کرکٹ ٹیم کی آئندہ کی مصروفیات پر بات کریں تو
اطلاعات کے مطابق قومی ٹیم 15 سے 30 جولائی تک پریکٹس کرے گی، انٹرا سکواڈ میچز
کھیلے گی اور پھر آرام کرنے کے بعد یکم
اگست کو مانچسٹر روانہ ہوجائے گی۔ انٹرا سکواڈ میچز میں قومی سکواڈ کو دو ٹیموں
میں بانٹ کر آپس میں پریکٹس میچز کھیلائے جائیں گے۔
قومی کرکٹ ٹیم 5 سے 9 اگست تاک مانچسٹر میں پہلا ٹیسٹ میچ
کھیلے گی اور 10 اگست کو ساؤتھمپٹن روانہ ہوجائے گی جہاں پر 13 سے 17 اگست تک
دونوں ٹیموں کے درمیان ڈوسرا ٹیسٹ میچ کھیلا جائے گا۔ قومی ٹیم کا21 سے 25 اگست تک
ساؤتھمپٹن بمقام ایجزبائول میں تیسرا ٹیسٹ میچ بھی شیڈول ہے۔
تیسرا ٹیسٹ میچ کھیلنے کے بعد پاکستانی کرکٹرز 26 اگست
کو ٹی ٹونٹی سیریز کے لئے مانچسٹر روانہ
ہونگے جہاں پر 28 اگست، 30 اگست اور یکم ستمبر کو سیریز کے 3 ٹی ٹونٹی میچز کھیلے
جائیں گے، جس کے بعد 2 ستمبر کو قومی کرکٹ ٹیم کی لاہور واپسی شیڈول ہے۔



No comments