تازہ ترین

صوبہ پنجاب میں پہلا جدید پولیس سٹیشن قائم


صوبہ پنجاب میں پہلا جدید پولیس سٹیشن قائم




پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں ملکی تاریخ کا پہلا جدید پولیس سٹیشن قائم کر دیا گیا ہے۔ اس تھانے میں جدید انفامیشن مینجمنٹ  سسٹم کی سہولیات متعارف کراتے ہوئے بینک کی طرز کے مختلف کاؤنٹرز اور دیگر مختلف سہولتیں  بھی موجود ہیں۔

معاون خصوصی عثمان ڈار نے اس سلسلے میں ایک  ماڈل پولیس سٹیشن کی ویڈیو بھی جاری کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں تھانہ کلچر بدلنے کا باضابطہ آغاز ہوچکا ہے،  ماڈل پولیس سٹیشنز کا دائرہ کار صوبے بھر میں پھیلایا جائے گا۔ معاون خصوصی نے شہریوںکو دعوت دی کہ وہ خود اس مثبت تبدیلی کا مشاہدہ کریں۔




عثمان  ڈار نے بتایا کہ جدید تھانے  میں ایف آئی آر سے لے کر تفتیش مکمل ہونے تک کا مکمل ویڈیو ریکارڈ موجود ہوگا، سائلین اور پولیس اہلکاروں کی تھانے میں نقل و حرکت کا ریکارڈ بھی ہوگا، انہوں نے کہا کہ پولیس انٹرنیشنل ایس او پیش کے تحت تفتیش کا طریقہ کار اپنائے گی، اور اسطرح سے پولیس کے تشدد سے ملزمان کی ہلاکت کے واقعات میں کمی آئے گی۔

No comments