ويت نام نے جنگلی جانوروں کی خریدوفروخت پر پابندی عائد کر دی
ویت نام نے جنگلی جانوروں کی خریدوفروخت پر پابندی عائد کر دی
جنوبی ایشاء کے ملک ويت نام نے جنگلی جانوروں کی تجارت پر
پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ویت نام کے حکام کے مطابق وائلڈ لائف ٹریڈ پر پابندی کا
مقصد ان جانوروں سے پھیلنے والے وبائی امراض سے بچاؤ کو مضبوط بنانا ہے۔
ویت نام کے وزیر اعظم کی جانب سے جاری حکم نامے میں کہا گیا ہے
کہ جنگلی جانوروں کی تجارت اور اس کیلئے استعمال ہونے والی مارکیٹس پر پابندی کے
علاوہ وائلڈ لائف کے شکار اور آن لائن خریدوفروخت پرمکمل پابندی لگا دی گئی ہے۔واضع
رہے کہ وزیر اعظم کی جانب سے اس حکم نامے پر فوری عمل درآمد کرنے کا کہا گیا ہے۔


No comments