تازہ ترین

قومی خبریں

جنگی جہاز "یرموک" پاک بحریہ کے بیڑے میں شامل





جدید ہتھیاروں سے لیس بحری جنگی جہاز پی این ایس یرموک کوپاکستان نیوی کے بحری بیڑے میں شامل کر لیا گیا ہے۔ یرموک بحری جہاز کی تعمیر ڈامین شپ یارڈز رومانیہ میں ہوئی اور یہ جدید سینسرز اور ہتھیاروں پر مبنی سیلف پروٹیکشن اور ٹرمینل ڈیفنس سسٹم سے لیس ہے۔

پی این ایس یرموک بحری جنگی جہاز مختلف قسم کے بحری آپریسنز سرانجام دینے سمیت ایک ہیلی کاپٹر اور بغیر پائلٹ کے فضائی جہاز لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس سلسلے کا دوسرا کارویٹ پی این ایس تبوک رواں سال کے آخر تک پاکستان نیوی کے بیڑے میں شامل کر لیا جائے گا۔


افغانستان کی بھارت برآمدات کیلئے پاکستان کا 15 جولائی سے واہگہ بارڈر کھونے کا اعلان





پاکستان نے افغانستان کی بھارت میں برآمدات کی غرض سے واہگہ بارڈر کو 15 جولائی سے کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے افغان حکومت کی خصوصی درخواست پر واہگہ بارڈر کے ذریعے افغانستان کی برآمدات بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اور یہ فیصلہ پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے کے تحت لیا گیا ہے۔ تاہم کورونا وائرس کے تناظر میں تمام ایس او پیز کا خیال رکھا جائے گا۔


ملکی تاریخ کی کرپٹ ترین حکومت موجودہ حکومت ہے، بلاول بھٹو




چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کرپٹ ترین حکومت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کو حکومت اور سیاست کرنا نہیں آتی اور نہ ہی عوام کو ریلیف دینا آتا ہے۔ پورا پنجاب کرپشن اور جادو پر چل رہا ہے۔ عوام کے مسائل کا حل صرف پی ٹی آئی کے پاس ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ اس حکومت میں پی آئی اے اور ریلوے تباہ ہوگئے، جبکہ آٹا، چینی اور پیٹرول پر کرپشن نے مہنگائی کا طوفان برپا کر دیا ہے۔ اگر حکومت نے این ایف سی ایوارڈ پر حملہ کر کے صوبوں کو کمزور کرنے کی کوشش کی تو ہم احتجاجا سڑکوں پر نکلیں گے۔


تمام سرکاری جامعات میں قرآن پاک بمعہ ترجمہ پڑھانے کی قرارداد منظور





قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران ملک کی تمام سرکاری جامعات میں قرآن پاک ترجمے کے ساتھ پڑھانے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی ہے۔ وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا تھا کہ دستور پاکستان میں اسلام جمہوریہ پاکستان واضع طور پر درج ہے۔ لہذا جن یونیورسٹیز میں قرآن بمعہ ترجمہ نہیں پڑھایا جا رہا وہاں پر قرآن شریف ترجمے کے ساتھ پڑھایا جائے۔ کیونکہ قرآن کا اردو ترجمہ ہماری نسل کے لئے علم کے راستے کھول دے گا۔



سونا 350 روپے فی تولہ مہنگا، ڈالر کی قیمت میں بھی اضافہ




پاکستان میں آج (13جولائی) سونے کی فی تولہ قیمت 350 روپے اضافےکے بعد ایک لاکھ 9 ہزار 250 روپے ہوگئی ہے۔ جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 93 ہزار664 روپے ہے۔ جبکہ عالمی صرفہ بارزار میں بھی سونے کی قدر ایک ڈالر اضافے سے 1 ہزر 809 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں بھی 27 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ آج کاروباری دن کے اختتام پر ڈالر کی قیمت 166 روپے 63 پیسے رہی۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 167 روپے پر برقرار ہے۔


عید 31 جولائی کو ہوگی، فواد چوہدری





وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہےکہ عیدالاضحیٰ 31 جولائی بروز جمعہ کو ہوگی۔ وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے بتایا کہ  21 جولائی کو ذی الحج کا چاند کراچی اور اس کے قریبی علاقوں میں دور بین کی مدد سے واضع طور پرنظر آئے گا جبکہ ملک کے کئی علاقوں میں چاند انسانی آنکھ سے بھی دیکھا جا سکے گا۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ چاند کی درست لوکیشن معلوم کرنے کے لئے رویت کی ایپلی کیشن بھی استعمال کی جاسکتی ہے۔


عید الاضحیٰ پر مویشی منڈیوں کے اوقات کار طے





حکومت کی جانب سے عیدالاضحیٰ کےموقع پر مویشی منڈیوں کے اوقات کار کرتے ہوئے صبح 6 سے شام 7 بجے تک کا وقت مقرر کیا ہے۔ اس بات کا فیصلہ لاہور میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیرصدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس میں ہوا۔

اجلاس میں اسد عمر نے شرکاء کو بتایا کہ ملک میں 700 مویشی منڈیاں قائم کی گئی ہیں، اور تمام متعلقہ افراد کو ایس او پیز بھی فراہم کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دیہات اور شہریوں کے درمیان انسانوں اور مویشیوں کی نقل و حرکت سے کورونا پھیلنے کا خدشہ ہے۔

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ شہروں کے اندر کسی کو مویشی منڈی لگانے کی اجازت نہیں ہوگی اور نہ ہی مقررہ حد سے زیادہ لوگ منڈی جا سکیں گے۔ مویشی منڈیوں میں سماجی فاصلے اور ماسک کے استعمال کو یقینی بنایا جائے گا۔ جبکہ منڈیوں کے داخلی راستوں پر سکریننگ بھی کی جائے گی۔


مظفر گڑھ میں جعلی پیر کے علاج کے دوران بچہ جاں بحق





پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر مظفر گڑھ میں ایک جعلی پیر کے علاج کے دوران 14 سال کا بچہ جاں بحق ہوگیا ہے۔ یہ واقعہ ضلع مظفر گڑھ کے تھانہ محمود کوٹ کی حدود میں پیش آیا۔

پیر کے خلاف درج ایف آئی آر میں ورثاء کو موقف ہے کہ ان 14 سال کا بیٹا محمد ساجد گزشتہ 20 سے 25 روز سے بیمار تھا اور علاج کے باوجود اس کی طبیعت نہیں سنبھل رہی تھی۔ جس کے بعد دوستوں کے مشورے پر بیٹے کی عبدالغفار نام کے پیر کے پاس دم درود اور تعویز کی غرض سے لے کر گئے۔

ایف آئی آر کے مطابق پیر کی جانب سے ورثاء کو بتایا گیا کہ ان کے بیٹے پر جنات کا سایہ ہے، جس کے بعد لڑکے پر دم درود کا سلسلہ تقریبا ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہا۔ بعد ازاں پیر نے دہکتے کوئلوں کا تھال منگوایا اور ورثاء کو بتایا کہ لڑکے کو حرمل کا دھوواں دینا ہے۔ جس کے بعد پیر کا ساتھی لڑکے محمد ساجد کو ایک علیحدہ کمرے میں لے گیا اور وہاں اسے دھواں دیتا رہا۔

ایف آئی آر میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پیر کا ساتھی نامعلوم شخص لڑکے کو گردن سے پکڑ کر اسکا منہ دہکتے کوئلوں میں دھکیلتا رہا ہے، اور کمرے سے باہر آنے پر محمد ساجد کا چہرا جھلس چکا تھا۔


 والد کے مطابق بعد ازاں وہ اپنے بیٹے کو گھر لے آئے، تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ان کا بیٹا جاں بحق ہو گیا۔

No comments