تازہ ترین

خبریں دنیا بھر کی

پوپ فرانسس کا آیا صوفیہ کو مسجد بنانے پراظہار افسوس





کیتھولک مسیحیوں کے پیشوا پوپ فرانسس نےترکی کے شہراستنبول میں واقع تاریخی آیا صوفیہ کو مسجد بنانے پردکھ کا اظہار کیا ہے۔ سینٹ پیٹرزسکوائر میں آج اپنے ہفتہ وار خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ اس فیصلے سے انہیں تکلیف ہوئی ہے۔





واضع رہے کہ  ترکی کی ایک عدالت نے اپنے ایک فیصلے میں آیا صوفیہ کومیوزیم سے دوبارہ مسجد میں بدلنے کا حکم دیا تھا۔



سلامتی کونسل کی جانب سے شام سے متعلق ایک قرار داد منظور کی گئی ہے



آخر کا ر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے شام میں انسانی بنیادوں پر امداد سے متعلق ایک قرار داد کی منظوری کی گئی ہے۔اس قرار داد سے سلامتی کونسل کے ارکان میں گزشتہ ایک ہفتے سے جاری ڈیڈلاک ختم ہو گیا ہے۔یہ قرار داد جرمنی اور بیلجئم کی طرف سےپیش کی گئی تھی۔


اس قبل روس نے ایک منصوبہ پیش کیا تھا جسے سلامتی کونسل کے ارکان ک حمایت حاصل نہ ہو سکی جس کے بعد جرمنی اور بیلجیئم کی جانب سے پیش کی گئی اس قرار دادکو روس اور چیننے بھی ویٹو کر دیا تھا۔


برطانیہ نے ہانگ کانگ کے لئے ویزہ دینے کا وعدہ کر دیا



برطانیہنے ہانگ کانگ کے لاکھوں رہائشیوں کو اپنی شہریت دینے کا وعدہ کر دیا ہے۔یہ پیش رفت چین کی جانب سے ہانگ کانگ کے لئے نافذ کئے گئے سخت قوانین کے ردعمل میں کی گئی ہے۔اس فیصلے کا سادہ الفاظ میں یہ مطلب ہے کہ کے"برٹش نیشنل اوورسیز" درجہ رکھنے والے ہانگ کانگ کے رہائشی اور ان کی فیملیزبرطانیہ کا ویزہ حاصل کر سکیں گی۔یاد رہے کہ  برطانیہ کی جا نب سے 1997 میں ہانگکانگ کو واپس چین کی عمل داری میں دے دیا گیا تھا۔


کورونا کے اثرات دنیا بھر میں



امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی کورونا وائرس کے ڈر سے ماسک پہن لیا


امریکہ میں لگاتار تیسرے دن کورونا کیسز میں نئے سے نئے ریکارڈ اضافوں کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی بالآخر ماسک پہننے کا فیصلہ کر لیا ہے اور ان کو پہلی مرتبہ ماسک پہن کر امریکی عوام کے سامنے آنا پڑا۔اس سے قبل بھی ٹرمپ پر عوام کی صحت کو لے کر مثال بننےکا دباؤ تھا تاہم انھوں نے ہمیشہ ہی ماسک پہننے سے گریز کیا جس بارے وہ پہلے ہی ایک ٹوئٹ میں بھی واضع کر چکے ہیں۔





گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران امریکہ بھر میں27 ہزار کے قریب نئے کیسز میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے جبکہ ہونے والی اموات کی تعداد 178 سے بھی زیادہ ہے۔اس وقت امریکہ بھر میں متاثرین کی تعداد مجموعی طور پر 33لاکھ82 ہزار570 کے قریب ہے جبکہ مجموعی طور پر ہونے والی اموات کی تعداد1لاکھ 37 ہزار581 تک جا پہنچی ہے۔

امریکہ میں اب تک اس وبا سے 15 لاکھ 2ہزار785 افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں جبکہ اس وقت ملک میں زیر علاج مزیضوں کی تعداد17لاکھ42ہزار203 ہو چکی ہے۔دنیا بھر میں اس وباءسے متاثرہ ممالک میں امریکہ سرفہرست،برازیل دوسرے جبکہ بھارت تیسرے درجے پر ہیں۔


امیتابھ بچن اوران کی فیملی بھی کورونا وائرس کی زد میں



بالی وڈ کے معروف اداکار امیتابھ بچن میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعدوہ ایک ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ امیتابھ میں کورونا کی تصدیق کے بعد ان کے 44 سالہ بیٹے ابھیشک بچن، بہو ایشوریا رائے بچن اور ان کی بیٹی کے بھی کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آئے ہیں۔

اداکار ابھیشک کا کہنا ہے کہ ان کے والد امیتابھ میں کورونا وائرس کی علامات معمولی نوعیت کی ہیں۔واضع رہے کہ بھارت دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ تیسرا بڑا ملک ہے جہاں متاثرین کی تعداد8 لاکھ 78 ہزار5سو93 سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ اب تک کے اعدادوشمار کے مطابق بھارت میں اموات کی تعداد مجموعی طور پر 23 ہزار186 تک جا پہنچی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھارت بھر میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا ہے، جن کی تعداد28 ہزار 2سو 35 سے بھی زیادہ ہے۔اب تک اس وباء سے بھارت میں 5لاکھ 54 ہزار 356 افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں تاہم 3لاکھ سے زائد متاثرین ابھی بھی زیر علاج ہیں  جن میں سے 8ہزار 944 افراد انتہائی نوعیت کے ہیں۔


کیا چین میں کورونا وائرس کے بحران کے بعد معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے؟




دنیا بھر میں کورونا وائرس نے معیشت کو ہلا کے رکھ دیا تاہم اب چین کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہاں کی معیشت کورونا وائرس کے بحران کے بعد دوبارہ بہتری کی جانب گامزن ہو گئی ہے۔ماہرین کاکہنا ہے کہ اس وباء کی وجہ سے چین کی معیشت کی شرح نمو منفی ہو چکی تھی اور ایسا گزشتہ کئی دہائیوں کے بعد ایسا ہوا تھا۔

خبررساں ایجنسی اے ایف پی نے ایک سروے کیا ہے جس کے مطابق 2020 میں چین کی شرح نمو 1.3 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔واضع رہے کہ 2019 میں یہی شرح 6.1 فیصد تک جا چکی تھی۔ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ 2020 میں چین کی یہ شرح نمو 1.7 فیصد تک ہی رہے گی۔



ریڈارسسٹم میں خرابی کے باعث یوکرائن کا مسافر طیارہ تباہ





ایران نے کہا ہے کہ 2020 کے آغازمیں یوکرائن کا مسافر طیارہ تباہ ہونے کی وجہ انسانی غلطی تھی۔اس بارے ایران کی سول ایوی ایشن کی جانب سے ایک رپورٹ بھی جاری کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اس حادثے کی وجہ ایئر ڈیفنس سسٹم کے ریڈار کی "مِس الائنمنٹ" تھی جس کے بعدانسانی غلطی کی وجہ سے  مسافر جہاز کو غلطی سے نشانہ بنا دیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ رواں برس کے آغاز میں ایران کی  سکیورٹی فورسز نے یوکرائن کے ایک مسافر طیارے کو پرواز کے کچھ ہی دیر بعد میزائل حملے میں تباہ کر دیا تھا۔جس کے بعد جہاز میں سوار تمام 176 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔


یمن کے ساحل کے قریب آئل ٹینکر سے نقصان ہو سکتا ہے، ماہرین



یمن کے  ساحل کے قریب ایک آئل ٹینکر جسے  لاوارث چھوڑ دیا گیا تھا، ماہرین کا کہنا ہے کہ وہ آئل ٹینکر ماحولیات اورسمندری زندگی کے لئے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے اور سی بڑی تباہی کا سبب بھی بن سکتا ہے۔ اقوام متحدہ اورماحولیات کے دیگر ماہرین کا کہنا ہے کہ آئل ٹینکر میں 1.1 ملین بیرل خام تیل موجود ہے۔


 واضع رہے کہ یہ آئل  ٹینکر بغیر کسی دیکھ بھال کے گزشتہ 5 سال سے الحدیدہ کی بندرگاہ پرلنگر انداز ہے اور ایرن کی جانب سے نوازے جانے والے حوثی باغیوں کے قبضے میں ہے۔ یہ بھی یاد رہے کہ آج تک حوثی باغیوں کی جانب سے اقوام متحدہ کی ٹیم کو اس آئل ٹینکر کی صورتحال کا جائزہ لینے کی اجازت بھی نہیں دی گئی۔


No comments