صوبائی وزیر اسد کھوکھر نے استعنیٰ دے دیا
صوبائی وزیر اسد کھوکھر نے وزارت سے استعفیٰ دے دیا
پاکستان کے صوبہ پنجاب کے وزیر برائےوائلڈ لائف اینڈ فشریز
اسد کھوکھر نے وزارت کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ پنجاب حکومت کی جانب سے انکے استعفیٰ کی منظوری کا نوٹیفکیشن بھی
جاری کر دیا گیا ہے۔
اس حوالے سے اسد کھوکھر کا کہنا تھا کہ انہیں وزارت سے نہیں
ہٹایا گیا بلکہ انہوں نے خود استعفیٰ دیا ہے، اسد کھوکھر کی جانب سے وزارت چھوڑنے
کی وجہ بتائی گئی کہ وہ وزارت کی مصروفیات
کی وجہ سے اپنے حلقے کو وقت نہیں دے پا رہے تھے ، اس ہی وجہ سے استعفیٰ دیا۔
دوسری جانب پاکستان کے ایک ابلاغی ادارے اے آر وائے کے
نمائندہ خواجہ نصیر کے مطابق اسد کھوکھر
کے معاملے پر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے وزیراعظم سے مشاورت کی تھی،
اور مشاورت کے بعد انہیں ہٹائے جانے کا فیصلہ تھا تاہم ہٹائے جانے سے قبل انہوں نے
خود ہی استعفیٰ دے دیا۔
اے آر وائے کی رپورٹ کے مطابق اسد کھوکھر سابق کمشنر لاہور آصف بلال لودھی کے
سفارشی تھے، اور اسد کھوکھر نے انہیں دوبارہ کمشنر لاہور تعینات کرنےکی سفارش کی
تھی۔ تاہم ہفتے کی رات لاہور کے کمشنر کو تعیناتی کے 7 روز بعد ہی عہدے سے ہٹا دیا
گیا۔ یہ باتیں بھی سامنے آ رہی ہیں کہ کمشنر لاہور کی تعیناتی پر تحریک انصاف لاہور کے وزرا کو اختلافات تھے۔
وزیراعظم عمران خان نے دونوں ہی کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا ۔
واضع رہےکہ رواں سال اپریل میں آٹا چینی بحران کی تحقیقاتی
رپورٹ کے بعد سمیع اللہ چوہان نے صوبائی وزارت خوراک کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا
تھا۔
اس سے قبل خیبرپختونخوا میں وزیراعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی نے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا، افتخار درانی تحریک انصاف کے سینئر رہنما ہیں اور ان کا شمار وزیراعظم کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے۔
اس سے قبل خیبرپختونخوا میں وزیراعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی نے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا، افتخار درانی تحریک انصاف کے سینئر رہنما ہیں اور ان کا شمار وزیراعظم کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے۔


No comments