خاص قومی خبریں (18 جولائی2020)
ایک روز میں کورونا کے 15 ہزار کے قریب مریض صحت یاب
آج یعنی 18 جولائی کی صبح تک حاصل کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق پاکستان
میں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس کے ایک بہت بڑی تعداد میں مریض
صحت یاب ہوئے ہیں۔ قومی میڈیا کے مطابق ایک ہی روز میں وباء سے ریکارڈ 14 ہزار 772
مریض شفایاب ہوئے۔ ادھر ملک میں کورونا وائرس کےمجموعی متاثرین کی تعداد 2 لاکھ 62
ہزار 797 اور اموات ساڑھے 5 ہزار سے
متجاوز ہیں۔ جبکہ ان کیسز میں سے ایک لاکھ 98 ہزار سے زائد لوگ صحت یاب بھی ہو چکے
ہیں۔ یاد رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس رواں سال 26 فروری کو
سامنےآیا تھا۔
ایک اور ڈاکٹر
کورونا سے جاں بحق
پاکستان میں کورونا وائرس سے ایک اور ڈاکٹر جاں بحق ہوگئے
ہیں۔ ڈاکٹر عدنان عمر لیاری جنرل ہسپتال میں کام کر رہے تھے اور چند
روز قبل کورونا وائرس کا شکار ہوئے تھے۔محکمہ
صحت سندھ کے مطابق ڈاکٹر عدنان کے بھائی بھی کورونا وائرس کا شکار ہیں اور نجی
ہسپتال میں زیر علاج ہیں، جبکہ انکی اہلیہ سمیت فیملی کے دیگر افراد کے کورونا
ٹیسٹ بھی کئے جارہے ہیں۔دوسری جانب صوبہ سندھ میں کورونا وبا کے باعث انتقال کرنے
والے ڈاکٹروں کی تعداد 25 ہوگئی ہے۔
کراچی میں "را" سے وابستہ 6 دہشت گرد گرفتار
کراچی میں ایس ایس پی غربی فدا حسین نے پریس کانفرنس کرتے
ہوئے بتایا ہے کہ شہر سے 6 دہشتگردوں کو
گرفتار کیا گیا ہے، دہشتگرد بھارتی خفیہ
ایجنسی کی حمایت یافتہ کالعدم تنظیم "براس " سے تعلق رکھتے ہیں۔ ایس ایس
پی غربی کے مطابق گرفتار دہشتگردوں میں کریم بخش عرف بگل، شیر خان، دلشاد، امیر
بخش عرف نری، درخان عرف ناری اور موران خان عرف مولو شامل ہیں، دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں
اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔ فدا حسین نے یہ بھی بتایا کہ گرفتار
دہشتگرد بلوچستان میں آرمی اور ایف سی پر حملوں میں بھی ملوث رہےہیں، تاہم ملزمان
بڑےمنصوبےکے ارادے سے کراچی آئے تھے۔
ادویات کی قیمتوں میں 10 فیصد تک اضافے کی اجازت
حکومت کی جانب جانب سے ادویات کی قیمتوں میں 7 سے 10 فیصد
اضافے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ ڈرگ ریگولیڑی اتھارٹی آف پاکستان یعنی ڈریپ کےمطابق
ادویہ ساز کمپنیوں کو قیمتوں میں اضافے کی اجازت کنزیومر پرائس انڈیکس کے تحت دی
گئی ہے۔ ڈریپ کے نوٹیفکیشن کےمطابق ادویہ ساز کمپنیوں اورامپورٹرز کو بنیادی ادویات کی قیمتوں میں 7
جبکہ دیگر ادویات میں 10 فیصد اضافے کی
اجازت دی گئی ہے۔ڈریپ کے مطابق گزشتہ برس بنیادی ادویات میں 5.14فیصد اور دیگر
ادویات میں 7.34 فیصد اضافہ کیا گیا تھا۔تاہم فارما کمپنیوں اور
امپورٹرزقیمتوں
میں اضافےکے تمام ثبوت کمپنی سی ای او کے دستخط کے ساتھ ڈریپ میں جمع کروانے کے
پابند ہوں گے۔
پی ٹی وی کی لائسنس فیس میں اضافے کی منظوری
حکومت نے پاکستان ٹیلی ویژن کی فیس میں 65 روپےکا اضافہ
کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ قومی میڈیا کے مطابق حکومت نے وفاقی کابینہ سے بذریعہ
سرکولیشن پی ٹی وی فیس بڑھانے کی منظوری لی ہے۔واضع رہےکہ صارفین سے پی ٹی وی کی
فیس بجلی کے بلوں میں وصول کی جاتی ہے،
یاد رہے کہ بجلی کے بلوں میں
سرکاری ٹی وی کے لئے وصول کی جانے والی فیس 35 روپے تھی۔ جس کے بعد اس فیصلے سے عوام پر 21 ارب
روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے 17 پائلٹس کے لائسنس منسوخ
پاکستان میں سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مشکوک لائسنس کے
معاملے پر پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن یعنی پی آئی اے کے 17 پائلٹس کے لائسنس
منسوخ کر دئیے ہیں۔اس حوالے سے ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے باضابطہ لیٹر بھی
جاری کر دئیے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق معطل ہونے والے پائلٹس کو اپنی صفائی کے لئے 2
ہفتے کی مہلت دی گئی ہے۔پی آئی اے نے ان
17 پائلٹس کو 2019 میں پہلے ہی گراؤنڈ کر دیا تھا۔
تاریخی مجسمہ توڑنے والے 4 افراد گرفتار
پاکستان کے صوبے خیبرپختونخوا میں پولیس نے ضلع مردان کی
تحصیل تخت بھائی میں کھدائی کے دوران
دریافت ہونے والا بدھا کا تاریخی مجسمہ توڑنے پر 4 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس نے ان افراد کو محکمہ آرکیالوجی اینڈ میوزیم خیبرپختونخوا کی درخواست پر
گرفتارکیا اور ان افراد کے خلاف نوادرات
سے متعلق 2016 کے صوبائی قانون کے تحت مقدمہ درج کیاگیا ہے۔
محکمہ آرکیالوجی
اینڈ میوزیم خیبرپختونخوا کے ڈائریکٹرعبدالصمد نے بتایا کہ یہ مجسمہ گندھارا تہذیت
کا حصہ تھا اور تقریبا 1700 سال پرانا تھا۔ انہوں نے کہا کہ بظاہر ایسا لگتا ہے کہ ان افراد نے عدم
آگاہی کی وجہ سے مجسمہ توڑا لیکن مقامی افراد کے مطابق انہوں نے وہاں کسی مذہبی
رہنما کی ہدایت پر ایسا کیا ہے۔ ڈاکٹر عبدالصمد نے کہا کہ پولیس اور محکمے
نے علاقےکو سیل کر کے تحقیقات کا آغاز کر
دیا ہے۔ یاد رہے کہ سوشل میڈیا میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص بدھا کے مجسمے کو
توڑ رہا ہے، جبکہ اس مجسمے کو ابھی پوری طرح زمیں سے نکالا بھی نہیں گیا تھا۔
پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی کائنات امتیاز کی منگنی ہوگئی
پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی آل راؤنڈر کائنات امتیازنے منگنی
کر لی ہے، کائنات کی منگنی ان کے فرسٹ کزن ارشماند علی سے ہوئی ہے۔ کورونا وائرس
کے باعث منگنی کی تقریب انتہائی سادگی سے منعقد کی گئی تھی ، تقریب میں قریبی رشتہ
دار شریک ہوئے تھے۔









No comments