تازہ ترین

امریکی انتخابات میں چین اور روس مداخلت کر سکتے ہیں،انٹیلی جنس حکام


امریکی انتخابات میں چین اور روس کی مداخلت کر سکتے ہیں، انٹیلی جنس حکام





امریکہ کے خفیہ اداروں کے حکام نے کہا ہے کہ چین اورروس  نے نومبر میں ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات پر اثر انداز ہونے کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔ امریکی خفیہ ادارے کے اعلی عہدیدار ولیم ایوانینا نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ چین اس بار ہونے والے الیکشن میں ڈونلڈ ٹرمپ کی شکست یقینی بنانا چاہتا ہے جبکہ روس ڈیموکریٹ امیدوار جوبائیڈن کے خلاف سرگرم ہے۔


تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر اس بات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ روسی خفیہ ادارے ان کی جیت کے لیے کام نہیں کر رہے۔ امریکی انٹیلی جنس اداروں کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایران بھی امریکی انتخابات پر اثر انداز ہونے اور عوام کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

No comments