تازہ ترین

روس میں کورونا ویکیسن تیار،صدر کی بیٹی کو پہلا انجکشن لگا دیا گیا


روس میں کورونا ویکیسن تیار،صدر کی بیٹی کو پہلا انجکشن لگا دیا گیا




روس میں کورونا وائرس کی پہلی ویکسین تیار کر لی گئی ہے۔ملک میں ویکسین کا سب سے پہلا انجکشن صدر ولادیمیرپوٹن کی بیٹی کو لگایا گیا۔آج 11اگست کو ایک سرکاری اجلاس سے خطاب کے دوران صدر پوٹن نے اس بات کی تصدیق کی ہے۔


اپنے خطاب میں وائرس سے بچاؤ کے لئے تیار کی گئی ویکسین کے اثرات سے متعلق روس کے صدر نے بتایا کہ ویکسین  ان کی دو میں سے ایک بیٹی کو لگائی گئی اور وہ اچھا محسوس کر رہی ہیں۔دوسری جانب روسی حکام کی جانب سے کہا گیا تھا کہ وائرس سے بچاؤ کا انجکشن سب سے پہلے میڈیکل ورکرز، اساتذہ اور دیگرصف اول کے گروپس کو لگایا جائے گا۔

No comments