تازہ ترین

ایس او پی پر عمل نہ کرنے والے کاروبار کو بند کر دیا جائے گا، وزیراعظم

ایس او پی پر عمل نہ کرنے والے کاروبار کو بند کر دیا جائے گا، وزیراعظم




وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جن صنعتوں، مارکیٹوں، فیکٹریوں، مقامات یا علاقوں میں ایس او پیز پر عمل درآمد نہیں ہوگا اسے بند کردیا جائے گا اور سخت کارروائی کی جائے گی جس کی روزانہ کی بنیاد پر مجھے رپورٹ بھی دی جائے گی اور اس سارے عمل کی نگرانی میں خود کروں گا۔


وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کورونا کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ ہوا ہے اور جولائی میں اس میں مزید اضافہ ہوگا جس سے بچنے کےلئے ایس او پیز پر عمل کرنا بے حد ضروری ہوگیا ہے۔ حکومت اب ایس اوپیز پر عمل درآمد کرانے کے لئے سختی سے کام لے گی۔
عمران خان نے بھارت کے اچانک اور بغیر منصوبہ بندی کے نافذ کیے گئے سخت لاک ڈاؤن کے مضر اثرات پر عالمی سروے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ میں نے اور میری ٹیم نے سمارٹ لاک ڈاؤن کا بہترین فیصلہ کیا جس پر مجھے فخر ہے۔

No comments