تازہ ترین

چینی 70 روپے

چینی 70 روپے





وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل ٹوئٹ کے ذریعے کہا ہے کہ آج کی کاروائی سے ایک بات تو طے ہوگئی کہ چینی کی قیمت 70 روپے فی کلو ہونی چاہیے۔انہوں نے یہ ٹوئٹ اسی حوالے سےاسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی سماعت کے بعد کی ہے۔




یاد رہے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے 11جون بروز جمعرات چینی کی قیمتوں میں اضافے پر انکوائری کمیشن کی رپورٹ کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔
اگر اس سماعت کا مختصر احوال دیں تو شوگر ملز ایسوسی ایشن کا یہ موقف ہے کہ چینی انکوائری کمیشن نے اپنے ٹی او آر سے باہر جا کر کارروائی کی ہے، معاون خصوصی اور دیگر وزرا کے ذریعے ہمارا میڈیا ٹرائل کیا جا رہا ہے۔

سماعت کے دوران جسٹس اطہر من اللہ نے مخدوم علی خان سے مکالمے کے دوران استفسار کیا کہ یہ عدالت عمومی طور پر ایگزیکٹو کے معاملات میں مداخلت نہیں کرتی، ہم حکومت کو نوٹس کرکے پوچھ لیتے ہیں لیکن آپ اس وقت تک 70 روپے کلوچینی بیچیں، آپ کو شرط منظور ہے تو ہم آئندہ سماعت تک حکومت کو کارروائی سے روک دیتے ہیں۔
اسلام آبادہائی کورٹ نے ملک میں چینی70 روپے کلو بیچنے کا حکم دیتے ہوئے چینی انکوائری کمیشن کو 10 دن کے لئے کاروائی سے روک دیا۔

اس بارے میں شہباز گل کا اپنی ٹوئٹ میں مزید کہنا تھا کہ اللہ نے عمران خان کو اور پاکستان کے غریب کو سرخرو کیا۔ اب دیکھتے ہیں کہ یہ لوگ70 روپے کلو چینی دیتے ہیں کہ نہیں۔ جب تک یہ عوام کو ریلیف نہیں دیتے خان ان کا پیچھا کرے گا انشاللہ۔

No comments