بھارت اپنی ناکامیوں سے توجہ ہٹانے کیلئے پاکستان کے خلاف بیان بازی کر رہا ہے، وزیرخارجہ
بھارت اپنی ناکامیوں سے توجہ ہٹانے کیلئے پاکستان کے خلاف بیان بازی کر رہا ہے، وزیرخارجہ
پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے ایک بیان میں
کہا ہے کہ بھارتی معیشت کورونا سے تباہ ہو چکی ہے، انہیں مقبوضہ کشمیر اور لداخ میں
مار پڑ رہی ہے اور ان سب سے توجہ ہٹانے کے لئے بھارت پاکستان کے خلاف بیان بازی کر
رہا ہے۔ انہوں نے واضع کیا کہ اگر ہندوستان نے کوئی حماقت کی تو منہ توڑجواب دیا جائے
گا۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ لداخ پر جواب دیں اور بتائیں
کہ ہندوستان کا میڈیا کیوں خاموش ہے۔ ساری دنیا کا میڈیا توکہہ رہا ہے کہ آپ نے لداخ میں اپنا ایریا سرنڈر کردیاہے۔کیا آپ کا سرجیکل سٹرائیک کا رعب صرف پاکستان کی طرف
ہے؟
یاد رہے کہ بھارتی ریاست اڑیسہ میں اپنے خطاب میں بھارت کے وزیرداخلہ امیت شاہ نے مودی حکومت کی جانب سے قومی سلامتی کے لئے کیے گئے اقدامات کی تعریف
کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے پہلے دور میں پاکستان کے اندر جاکر
سرجیکل سٹرائیک کا حکم دیا تھا۔
بھارتی وزیر داخلہ کے اس بیان پر پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا تھا۔


No comments